• news

وینزویلا کی فوج صدر مادورو کی حمایت ترک کرے یا نتائج بھگتے: ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن(اے این این )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی فوج کو خبردار کیا ہے کہ وہ صدر مادورو کی حمایت بند کرے بصورت دیگر سب کچھ کھونے کیلئے تیار رہے۔ وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے دوران ملکی فوج نے صدر مادورو کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فوج مادورو کا ساتھ دے کر اپنا مستقبل اور ملکی عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ امریکی صدر نے وینزویلا کی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ملک میں امدادی سامان پہنچائے جانے کیلئے اقدامات کرے۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب تین امریکی فوجی طیارے کئی ٹن امدادی سامان لے کر وینزویلا کی سرحد کے قریب کولمبیا کے ایک قصبے کوکوٹا پہنچ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن