• news

بھارتی قیادت نے سیکولر ازم چھوڑ کر ہندتووا کو بطور ریاستی نظریہ اپنا لیا: شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت اور ریاستی اداروں نے سیکولرازم کو چھوڑ کر "ہندوتوا" کو بطور ریاستی نظریہ اپنا لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مزاری نے مقامی ہوٹل میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (آئی پی ایس اسلام آباد کے زیر اہتمام ہندوتوا اوربھارت میں اقلتیوں کی صورتحال کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پلوامہ حملے کے بعد انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے مسلمانوں پر حملوں، ان کی جائیدادوں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہاپسندی نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن