ورلڈ کپ، آئی سی سی نے 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ورلڈکپ کا 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا، شاندار ریکارڈز نے ایونٹ کو ابھی سے یادگار بنا دیا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ کا 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کرتے ہوئے ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے شاندار ریکارڈز شیئر کر دیئے۔میگا ایونٹ کی ٹرافی انگلینڈ پہنچ چکی ہے جہاں شاندار استقبال کیا گیا۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر گریم سوان اوردیگر نے تقریب کے دوران ٹرافی رونمائی کی اور سو دن کا کائونٹ ڈائون شروع کیا ۔ اس موقع پر سینکڑوں بچے اور شہری بھی شریک تھے ۔ کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں سچن ٹنڈولکر چھ سینکڑوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔پانچ پانچ سنچریاں بنانے بیٹسمین رکی پونٹنگ اور کمارسنگا کارا ہیں۔