• news

25 ارب روپے کی مالک دنیا کی امیر ترین بلی

لاہور (نیوز ڈیسک) فیشن کی دنیا کے بادشاہ کہلائے جانے والے کارل لاگر فیلڈ کچھ عرصے علیل رہنے کے بعد 19 فروری کو پیرس میں 85 برس کی عمر میں چل بسے تھے انہیں نہ صرف فیشن کی دنیا کا بادشاہ مانا جاتا تھا بلکہ وہ اپنے اسٹائل کی وجہ سے بھی منفرد شہرت رکھتے تھے وہ بعض مرتبہ اپنی گود میں سفید بلی کو لئے ہوئے نظر آتے تھے اگرچہ کارل لاگر فیلڈ کی چھوڑی ہوئی مجموعی مالیت کا اندازہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکا تاہم ایک رپورٹ کے مطابق ان کی اکلوتی بلی ہی کم سے کم 25 ارب روپے کی مالک بن سکتی ہے کارل لاگر فیلڈ کی بلی فیشن کی دنیا میں پہلے سے ہی خواتین ماڈلز جیسی شہرت رکھتی ہیں اور وہ کئی سال سے پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں تاہم اب کارل لاگر فیلڈ کے چل بسنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں کم سے کم 20 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 25 ارب روپے سے زائد کی مالیت مل سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن