• news

بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار اداکار فواد خان سمیت 6 افراد پر مقدمات

لاہور (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ہیں۔ جن افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ان میں اداکار فواد خاں بھی شامل ہے۔ مقدمات ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹائون کے تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں۔ اے سی ماڈل مظہرعلی نے تمام کارروائیوں کی نگرانی کی۔

ای پیپر-دی نیشن