ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا
ممبئی (آن لائن) ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا، کروڑوں روپے خفیہ طریقے سے پاکستان بھجوانے کا الزام عائد کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور ٹینکر حادثے کے متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ شاہ رخ خان سے محبت کا دعویٰ کرنے والے بھارتیوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کنگ خان کے خلاف محاذ کھول لیا۔