• news

زرداری کی پریس کانفرنس، الفاظ کا چناؤ سخت تھا، احتجاج شروع کرنیکا عندیہ

اسلام آباد (عترت جعفری) پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس اگرچہ عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑنے کا عندیہ دیا تھاہم مولانا فضل الرحمان کو بھائی اور دوست اور ان سے قدم سے قدم ملا کر چلنے کا کہہ کر ایسا اشارہ دیا کہ وہ پی پی پی کے کارکنوں کو سڑک پر آنے کا سگنل دے سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں الفاظ کا چناؤ سخت تھا۔ انہوں نے احتساب، گرفتاری کے پس منظر میں پوچھے جانے والے تمام سوالات کے جواب میں سندھ کے عوام اور پھر دوسرے صوبوں کے عوام کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’منگی‘‘ صاحب کو سندھ سے لایا گیا اور سندھیوں کو گرفتار کررہے ہیں۔ ہر دور میں اپنوں نے ہی آغاز کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ دیکھئے آگے آگے کیا ہوتا ہے۔ آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس کے فوری بعد مولانا فضل الرحمان سے دو ملاقاتیں کیں۔ زرداری سے یہ سوال بھی ہوا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مارچ یا اپریل میں احتجاج شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جس کے جواب میں انہوں نے مولانا سے تعاون کرنے کا واضح اشارہ دیا۔ تاہم بعدازاں ایک دوسرے سوال میں انہوں نے ’’ایجنڈا‘‘ کی بھی بات کی۔

ای پیپر-دی نیشن