متعدد وارداتیں: ستوکتلہ میں 5 لاکھ 80 ہزار کا سامان لوٹ لیا
لاہور(نامہ نگار)ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ کے علاقے میں خاور کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ80ہزارروپے مالیت، نشتر کالونی کے علاقے میں غفور کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت ، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں افضل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے68ہزار روپے مالیت،مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں عارف اوراس کی فیملی سے2لاکھ 30ہزار روپے مالیت،لاری اڈہ کے علاقے میں نادراوراس کی فیملی سے ایک لاکھ75ہزار روپے مالیت ،وحدت کالونی میں امجد حسین اوراس کی فیملی سے 90ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان، شاہدرہ کے علاقے میںگن پوائنٹ پر حسیب سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈمیں پرویز سے35ہزارروپے اور موبائل فون،گلبرگ میں نوید سے24ہزارروپے اور موبائل فون،سبزہ زارمیں کامران سے20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے غازی آباد اور گجر پورہ کے علاقوںسے دو کاریں جبکہ ٹبی سٹی،ساندہ، ملت پارک، جوہرٹاؤن ،نواں کوٹ،شادباغ اورمصری شاہ کے علاقوں سے سات موٹرسائیکلیں چوری کر لیںاور فرار ہو گئے۔