پیر محل، فیروزوالا، خانقاہ ڈوگراں: شادی شدہ خاتون، 7سالہ بچے اور لڑکی سے زیادتی
فیروزوالا+ خانقاہ ڈوگراں+ پیر محل (نامہ نگاران) شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔کمالیہ روڈ پر واقع گائوں 662/3گ ب کی رہائشی خاتون (س) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباشوں عبدالقیوم محمد وقاص نے ایک ساتھی کی مدد سے خاتون کو گھر اٹھا کر اپنی بیٹھک میں لیجاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈال اوباشوں کے دیگر ساتھی پہرہ دیتے رہے چیخ وپکار پر دیگر لوگوں کے آجانے سے ملزمان فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بجرم 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں میاں علی کا سات سالہ طالبعلم سکول سے واپس آ کر اپنے نانا کے گھر ملنے گیا تو راستہ میں عطائی شاہ بہرام چیمہ بہانے سے اپنے دکان پر لے گیا بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ بچے کا ماموں مرتضی اپنے بھانجے کو تلاش کرتے دکان پر پہنچا تو ملزم بچے کو فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ فیروز والہ کے نواحی تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میسن میں حبیب احمد اس کے دیگر ساتھیوں نے سردار احمد کی بھتیجی (ع) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزموں نے متاثرہ لڑکی کی چچی کنیز بی بی پر تشدد کیا فرار ہو گئے۔