• news

میاں فرزند علی گوہیر پی ٹی آئی بہاولپور کے ڈویژنل صدر نامزد

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے میاں فرزند علی گوہیر کو بہاولپور ڈویژن کا صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔ دوسری طرف فیصل آباد سے سینئر رہنما رانا زاہد محمود نے ساتھیوں سمیت مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد دادسے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور سے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ رانا زاہد محمود نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔ کرپشن کے خلاف وزیراعظم کا وژن قابل تعریف ہے۔ کرپٹ افراد کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل ارشد داد نے میاں فرزند علی گوہیر کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن