ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے قائدین کی نظر بندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے قائدین کی نظر بندی کے خلاف دائردرخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور سرگودھا سے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سماعت کی۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع سے تحریک لبیک کے قائدین کو نظر بند کر دیا گیا ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ سی پی او فیصل آباد نے تحریک لبیک کے قائدین کو میٹنگ کے لیے بلایا اور گرفتار کر لیا گیا وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے 23 نومبر 2018 کو حراست میں لے کر ایک ماہ بعد رہا کر دیا گیا اور رہائی کے ایک گھنٹے کے بعد پھر حراست میں لے لیا گیا۔