اپوزیشن کو ہر عمل سے جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے: اسد عمر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ صباح نیوز+ این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ہرعمل سے اپوزیشن کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔اسلام آباد میں ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے نظام چلتا ہے، اور عوام کا حق ہے کہ ٹیکس کا پیسہ ان کی فلاح کیلیے خرچ ہو۔