اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئر مین سینٹ کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دیدیا، درخواستیں مسترد
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دیدیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں۔