سیہون دھماکہ: مرکزی ملزم سمیت داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار
کراچی(صباح نیوز)سیہون دھماکے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ ملزم کوئٹہ بائی پاس بم دھماکے اور ہزارہ برادری کے 5 افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی میں وفاقی سکیورٹی ادارے سے مدد لی گئی۔