لاک ہیڈ کی جدید لڑاکا طیارہ ایف 21بھارت میں تیار کرنیکی پیشکش
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو جدید لڑاکا طیارہ ایف 21بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت جدید طیاروں کی خریداری پر پندرہ ارب ڈالر خرچ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی فرم لاک ہیڈ نے اس سے پہلے بھارت کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف 21 طیارے میں ففتھ جنریشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ بھارت روسی ساخت کے پرانے طیاروں کی جگہ نئے طیارے حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف 21میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ جس سے طیارے کا ریڈار کے ذریعہ پتہ نہیں چلایا جاسکتا۔