• news

منی لانڈرنگ کیس: جج کی رخصت کے باعث مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست 5 مارچ تک ملتوی

کراچی(این این آئی)بینکنگ کورٹ کراچی نے میگا منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں مقدمے کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی نیب درخواست کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 5مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی جج کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہوسکی۔

ای پیپر-دی نیشن