وزیراعظم، وزراء کا پروٹوکول ختم کرنے بیرونی امداد کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے وزیر اعظم، وزراء کا شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے اور بیرون ممالک سے امداد لینے کیخلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری 13مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم اور وزراء عوام کے پیسے سے پروٹوکول استعمال کر کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔