جعلی اکا¶نٹس، نظرثانی کا کیس بنتا ہی نہیں سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے جعلی اکا¶نٹس نظرثانی درخواستیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وکلاءکے دلائل سننے کے بعد نظرثانی کا کیس نہیں بنتا۔ دو صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور سندھ حکومت اومنی گروپ، انور مجید اور عبدالغنی مجید کے وکلاءکو بھی نظرثانی درخواستوں پر سنایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نظرثانی کی درخواستیں دائر کرنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔ بلاول اور مراد علی شاہ کی استدعا منظور کرنے کے بعد متفرق درخواستیں نمٹا دی گئیں۔
تحریری فیصلہ