پاکستان میں دہشت گردی انتہا پسندی ماحولیات معیشت بڑے چیلنج : بلاول
لندن (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں یونین ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں۔ دہشت گردی، انتہاپسندی، ماحولیات اور معیشت بڑے چیلنجز ہیں۔ پاکستان میں ہر 5 میں سے تیسرا نوجوان بیروزگاری کا شکار ہے۔ پارلیمنٹ کو اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا اسی میں جمہوریت کی بقا ہے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کیلئے خدمات کو سراہا۔
بلاول