• news

تجارت دو روز بعد بحال 51مال بردار ٹرک آر پار پہنچ گئے

چکوٹھی(آئی اےن پی)پلوامہ حملہ کے بعد پےدا ہونے والی کشےدگی کے باعث بھارت کی جانب سے معطل کی گئی انٹرا کشمےر تجارت دو روز بعد تےتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے بحال ہو گئی جس کے بعد لائن آف کنٹرول سے 51مال بردار ٹرک کراسنگ کر کے آر پار پہنچ گئے۔ تےتری نوٹ سے تجارت بحال ہوتے ہی آزاد کشمےر سے سولہ ٹرک مقبوضہ کشمےر گئے اور 35ٹرک آزاد کشمےر پہنچے دوسری طرف سرےنگر مظفرآباد تجارت جمعرات کے روز بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔

تجارت بحال

ای پیپر-دی نیشن