بھارتی سکیورٹی فورسز کی رہائشی مکانوں پر فائرنگ و مارٹر گولہ باری
بھارتی سکیورٹی فورسز کی رہائشی مکانوں پر فائرنگ و مارٹر گولہ باری، چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا: آن لائن کا دعویٰ
سیالکوٹ( آن لائن) ورکنگ باو¿نڈری لائن کے ظفر وال چاروا سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکانوں پر فائرنگ و مارٹر گولہ باری کی اور اس کا چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور اس موقع پر جنگی جہاز بھی اڑائے گئے۔ پاکستانی دیہات میں خوف وہراس پھیل گیا اور مکین اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے ، بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و مارٹر گولہ باری سے رہائشی املاک کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
دعویٰ