• news

گنے کے سبب کپاس کی کاشت کیلئے اراضی کم ہو رہی ہے: قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ گنے کی وجہ سے کپاس کی کاشت کے لئے اراضی کم ہو تی جارہی ہے ، جبکہ سیکرٹری وزارت نے کہا شوگر ملیں بڑے سیاستدانوں کی ہیں ،شوگر کو پروموٹ کیا جاتا ہے یہ بڑی وجہ ہے کہ کاٹن کو شوگر کھا گئی ہے،کمیٹی نے آلو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہا ر کیا اور آئندہ اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ذیلی اداروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ، چیئرمین کمیٹی نے کہا میرے حلقے میں آلو کی کم قیمت کیوجہ سے 3کاشتکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو ئے ۔

ای پیپر-دی نیشن