• news

پی آئی اے کا پی ایس ایل کے دوران امارات کیلئے اضافی پروازوں کافیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچوں کے دوران ضروت پڑنے پر اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور ،اسلام آباد، پشاور ،کراچی ،ملتان، سیالکوٹ سمیت دیگر ایئر پورٹس پر شائقین کے رش کے پیش نظر اضافی پروازیںاڑان بھریں گی ۔پی آئی اے نے ایئر بس320اور بوئنگ777طیارے مختص کردیئے ہیں ،بوئنگ777میں 300مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت ہے جبکہ ایئر بس320میں170مسافر بیٹھ سکتے ہیں ،یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچز دیکھ سکیں ۔

ای پیپر-دی نیشن