• news

پانی روکنے کی دھمکیاں دینے والے بھارت نے چناب میں پانی چھوڑ دیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی بارشوں کے بعد بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد بارہ ہزار پانچ سو انیس کیوسک سے بڑھ کر چوہتر ہزار بارہ کیوسک ہو گئی۔ مقبوضہ جموں سے آ کر دریائے چناب میں شامل ہونیوالے دو دیگر دریا¶ں دریائے مناور توی کے پانی میں بھی اضافہ ہوا اور پانی کی آمد پانچ ہزار سات سو اناسی کیوسک ہو گئی اور دریائے جموں اور توی کے پانی میں بھی اضافہ ہو گیا۔ پانی کا بہا¶ بڑھ کر 13955 کیوسک تک جا پہنچا جس کی وجہ سے چناب میں پانی کی مجموعی آمد 93 ہزار 756 کیوسک ہو گئی۔ ہیڈمرالہ کے مقام پر چناب سے نکلنے والی دو نہروں اپر چناب میں پانی کا بہا¶ 5300 جبکہ نہر مرالہ راوی لنک میں 5000 کیوسک رہا۔ ایک طرف بھارت پانی روکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے دوسری جانب اس نے چناب میں پانی چھوڑ دیا۔
پانی/چناب

ای پیپر-دی نیشن