• news

دھمکی مضحکہ خیز، معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا: فیصل واوڈا

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، بھارت کا جنگی جنون اسے کوئی فائدہ نہ دے گا۔وفاقی وزیر آبی وسائل نے بھارتی آبی جارحیت کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پانی روکنے کی دھمکی بھی کلبھوشن کیس میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا۔ بھارتی حکومت اپنے آئندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، جنگ کے نتائج سے باخبر رہے۔ بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی۔ بھارت کا جنگی جنون اسے کوئی فائدہ نہ دے گا۔
فیصل واوڈا

ای پیپر-دی نیشن