• news

ایف بی آر نے سگریٹ پر ”گناہ“ٹیکس کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آ ف (ایف بی آر) نے سگریٹ پرگناہ ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق! فیڈرل بور ڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ منی بل کے ذریعے سگریٹ پر گناہ ٹیکس ایف بی آرکی مشاورت کے بغیر عائد کیا جارہا ہے اوراس ٹیکس کے نفاذ کے لیے جوطریقہ کاراختیارکیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔مذکورہ افسرکا کہنا تھا اس اقدام سے ایف بی آرکے ریونیو میں 20 ارب روپے تک کمی کا خدشہ ہے جبکہ اس سے سگریٹ کی سمگلنگ بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا اس طرح کی ٹیکسیشن منی بل کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے۔
گناہ ٹیکس

ای پیپر-دی نیشن