مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون اور چینی کمپنی کو دیدیا گیا ڈیم 5 سال 8 ماہ میں مکمل ہوگا، 800 واٹ بجلی پیدا ہو گی
سلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون اور چینی کمپنی سی جی جی سی کو دیدیا گیا۔ واپڈا اتھارٹی نے گزشتہ روز مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے کی منظوری دی۔ واپڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تکنیکی مراحل کے بعد ٹھیکے کی منظوری دی گئی۔ مہمند ڈیم کا منصوبہ 5 سال 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ڈیم سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔
ٹھیکہ