• news

کراچی : ہوٹل کا مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے ماں‘ پانچ بچے جاں بحق ‘ صدمہ ہوا انصاف ہو گا : مراد شاہ

کراچی( تنویر بیگ کرائم رپورٹر+ ہیلتھ رپورٹر) کراچی میں ہوٹل کے کھانے سے ہلاکتوں کا ایک اور واقعہ ماں اور پانچ بچے ہلاک ہوگئے جبکہ بچوں کی پھوپھی کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھانوں کے سیمپل اور ہوٹل میں موجود زائد المعیاد کولڈڈرنک کی بوتلیں اور جوس کے ڈبے قبضے میں لے لئے جبکہ پولیس نے ہوٹل کو سیل کردیا۔ متاثرہ خاندان کا تعلق کوئٹہ پشین سے ہے جو جمعرات کی شب ہی کراچی پہنچا تھا اور ہوٹل میٹروپول کے قریب واقع گیسٹ ہاﺅس قصر ناز میں ٹھہرا تھا جہاں انہوں نے صدر میں واقع ریسٹورنٹ نوبہار سے پارسل میں بریانی منگوا کر کھائی رات گئے اچانک بچوں ان کی ماں اور پھوپھی کی حالت خراب ہوگئی اور پانچ بچوں ڈیڑھ سالہ عبدالعلی‘ 4 سالہ عزیز‘ 6 سالہ عالیہ‘ 7 سالہ توحید اور 9 سالہ صلویٰ نے دم توڑدیا اس دوران بچوں ان کی ماں بینااور پھوپھی کو آغا خان اسپتال پہنچایا گیا جہاں بینانے بھی دم توڑ دیا اندوہناک واقعے کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مرنے والوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح پہنچایا دوسری طرف سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی صدر میں واقع ریسٹورنٹ میں کارروائی کی سندھ فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین امجد لغاری کے مطابق ریسٹورنٹ میں موجود دیگوں سے باسی بریانی برآمد ہوئی جبکہ زائد المعیاد جوس کے ڈبے‘ کولڈ ڈرنک کی تین درجن سے زائد بوتلیں ناقص تیل اور دیگر کھانوں کے سیمپل بھی قبضے میں لے لئے گئے امجد لغاری نے یہ بھی بتایا کہ ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کا معیار بھی انتہائی خراب تھا اور کچن میں ایگزاسٹ سسٹم بھی موجود نہیں تھا پولیس نے ریسٹورنٹ کو سیل کردیا اور منیجر و ملازمین سمیت پندرہ افراد کو شامل تفتیش کرلیا علاوہ ازیں آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے صدر میںزہریلاکھانا کھانے کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی سا¶تھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پانچ بچوں کا مبینہ طور پر مضر صحت کھا نا کھا کرہلاکت کے معاملے پر آغا خا ن اسپتال انتظامیہ کا مو قف سامنے آگیا ہے ۔ انتظامیہ نے بتا یا کہ جمعے کی صبح 5 بچوں کو مر دہ حا لت میں اسپتال میں لا یاگیا تھا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ سے ہلاک ہونے والے پانچ بچوں کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی شہر قائد میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بچوں کی اموات کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم حرکت میں آ گئی جس نے صدر میں واقع ہوٹل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کچن کا معائنہ کرنے کے بعد کھانے کے نمونے قبضے میں لے لئے فوڈ اتھارٹی حکام نے گیسٹ ہا¶س کا بھی دورہ کیا جہاں متاثرہ خاندان قیام پذیر تھا حکام نے کمرے میں کھانے گئے کھانے کے نمونے بھی حاصل کر لئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل اور کمرے سے کھانے کے نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کوئٹہ سے کراچی پہنچا اور صدر کے ایک گیسٹ ہا¶س میںقیام کیا جبکہ متاثرہ خاندان نے کوئٹہ سے کراچی سفر کے دوران خضدار اور حب میں کھانا بھی کھایا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان نے کراچی پہنچنے پر پارسل بریانی لی اور گیسٹ ہا¶س کے کمرے میں کھائی اور بریانی کھانے کے بعد خاتون نے الٹیاں کرنا شروع کیں اور ان کے شوہر انہیں ہسپتال لے گئے دوسری جانب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کے والدین سے خود جاکر ملیں اور اگر وہ واپس کوئٹہ جانا چاہتے ہیں تو ان کیلئے بندوبست کیا جائے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعے پر دلی صدمہ ہوا بچوں کے والدین کی تکلیف محسوس کر رہا ہے ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے کہا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے قصر ناز میں کیڑے مار پا¶ڈر ڈالا گیا تھا فیملی نے زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا تھا ہو سکتا ہے اس پا¶ڈر کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا ہو ممکن ہے کھانے کی وجہ سے ہی کچھ ہوا ہو۔
زہریلاکھانا/ ہلاکتیں

ای پیپر-دی نیشن