عمران نے ثابت کردیا وہ کنیٹنر کے وزیراعظم ہیں پارلیمنٹ کے نہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نے ثابت کردیا وہ کنیٹنر کے وزیراعظم ہیں، پارلیمنٹ کے وزیراعظم نہیں۔ اس لئے بوکھلاہٹ کا شکار تھے کہ جس منصوبے کے سامنے کھڑے ہوکر آپ تقریر کررہے تھے وہ بھی نوازشریف کا تحفہ ہے۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نوازشریف کے بارے میں بات کرکے ہر دفعہ اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نوازشریف کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سچ اور پھر منتخب وزیراعظم بننا پڑتا ہے۔ پاکستان کے عوام نے نوازشریف کو تین دفعہ وزیراعظم منتخب کیا، وہ آپ کی طرح سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں۔ اپنی کابینہ کو جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ بولنے کا درس دینے والا جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بول سکتا۔
مریم اورنگزیب