• news

قائمہ کمیٹی نے نجکاری سے متعلق تفصیلات غیر تسلی بخش قرار د ے دیں

اسلام آباد (نامہ نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے گزشتہ 20سالوں کے دوران سرکاری اداروں کی نجکاری کے علاوہ نجکاری کئے گئے اداروں کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ نجی صنعتوں کی کارکردگی زیربحث لاتے ہوئے کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجی صنعتیں جیسا کہ بنک انشورنس، تیل و گیس و دیگر ادارے جن کی ماضی میں نجکاری کر دی گئی بہترین منافع و کامیابی کی طرف جاری ہیں اور ان کے منافع جات میں تسلی بخش اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن