• news

فرنگی کا نظام تبدیل نہ ہوا، عوام کے پاس جانے کے سواکوئی آپشن نہیں : فضل الرحمن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ دین کی بات کرنے والوں کی کردارکشی کی جا رہی ہے۔ ہم امن کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ یہ لفظ تمام تر انسانی حقوق کا محافظ ہے۔ اسلام واحد نظام ہے جہاں قانون بعد میں آتا ہے، اخلاقیات پہلے۔ 70 سال میں ہم نے فرنگی نظام تک تبدیل نہیں کیا۔ ہمارے ملک میں امن ہے نہ ہی معاشی خوشحالی۔ آج بھی ہماری معیشت بیرونی قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے۔ گزشتہ پانچ چھ ماہ میں اربوں روپے کا قرضہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن