• news

بلائنڈ کرکٹ سیریز : پاکستان نے سری لنکا کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بلائنڈ کرکٹ سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریزمیں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی کپتان نثارعلی نے مسلسل دوسرا ٹاس جیتا اور سری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی ۔آئی لینڈر نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 365 رنز بنائے پاکستان کیجانب سے سلو اوورز ریٹ کے باعث سری لنکا کو پینلٹی کے مزید 18 رنزملے اور 384 رنز کا ہدف ملا ۔ چمندا دیشپرایانے 102 138رنز سکور کئے۔۔ محسن خان نے۔ 2 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔384 رنز کے تعاقب میں کپتان نثار علی نے ایک اینڈ سے مسلسل رنزبنانے کاسلسلہ جاری رکھا اور پاکستان نے ہدف 33.4 اوورزمیں حاصل کرلیانثار علی کی 121 رنز کی اننگز میں 20چوکے شامل تھے انہوں نے 61 گیندوں کاسامنا کیا محمدراشد نے بھی کپتان کابھرپورساتھ دیتے ہوئے 52 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رنز بنائے ریاست خان نے 50 اور ظفراقبال نے 36 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی سری لنکا کرکٹ آف دی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر ڈی۔ لکشن نے نثار علی کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا ون ڈے سیریز کاتیسرا اور آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن