• news

کے پی حکومت نے شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) منفرد ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین، تاجکستان اور افغانستان سے بھی پولو کے کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار، سینئر وزیر عاطف خامن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ۔ خیبر پی کے حکومت نے دنیا کے بلند ترین مقام پر منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں شروع کردیں، لواری ٹنل کو مسلسل کھلا رکھا جائے گا۔کے پی حکومت کے سینئر وزیر عاطف خان نے فیسٹیول کی تیاریوں کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ اس منفرد ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین، تاجکستان اور افغانستان سے بھی پولو کے کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے۔اس موقع پر سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کوراغب کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے سے فیسٹیول کے دنوں میں چترال کے لیے روزانہ ایک پرواز چلانے کے لیے بات کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن