کراچی یا لاہور کوئی بھی ٹیم جیتے سب کو جشن منانا چاہئے: وسیم اکرم
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سابق کپتان اورکراچی کنگز کے پریذیڈنٹ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چھوٹے سے معاملے پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں کراچی لاہور یاکوئی بھی ٹیم جیتے سب کو جشن منانا چاہئے کوئی بھی میری ٹیم کے خلاف بد تمیزی کرے گا تو میں برداشت نہیں کروں گا ۔ یک طرف کی بات بتا کر معاملے کو خراب کیا جاتا ہے۔ 45 منٹ تک ایک شخص میری ٹیم کا نام لے کر برابھلا کہتا رہا کرکٹ کو انجوائے کرنا چاہئے لیکن نا م لے کر کسی کو تنگ نہیں کیا جا سکتا کچھ صحافی ایجنڈے کے تحت الزام لگاتے ہیں ان پر غصہ آتا ہے۔ گراؤنڈ سے باہر دونوں ٹیموں کے باکسز الگ الگ ہونے چاہیں ہمیں نام لے کر مسلسل تنگ کیا گیا۔ گڑھے مردے اکھاڑ کرکرکٹ پر 2‘2 گھنٹے شو کیے جا رہے ہیں۔ کرکٹ پر نام نہاد شو کرنے والے سیاست پر شو کریں‘ چھوٹے چھوٹے واقعات پر ایشو نہیں بنانا چاہئے۔