چھت پر چڑھ کر بتانے کی ضرورت نہیں دہشتگردی کے خلاف ہیں:ثانیہ مرزا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس پلیئر اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمیں چھت پر چڑھ کر یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں۔ یہ بات انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے راہنما راجہ سنگھ نے کہا تھا کہ ثانیہ مرزا جنہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے، انہیں فوری طور پر ریاست تلنگانہ کے اعزازی سفیر کے منصب سے ہٹایا جائے۔