پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپین نوید عالم کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن کمیشن کو ایک سال بعد شیخوپورہ ڈسٹرکٹ سے الیکشن سے متعلقہ موصول درخواست پر انکوائری کیلئے کانگریس ممبر پی ایچ ایف اور ایکزیکٹو بورڈ ممبر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اولمپین نوید عالم کو اظہار وجوہ نوٹس بھیج دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کے 9 ماہ بعد انچارج الیکشن شکایات سیل امتیاز گل نے الیکشن کمیشن کے نمائندہ شفیق بھٹی کی تحریری رپورٹ اور لوکل کلب کی جانب سے دی گئی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے اولمپین نوید عالم کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب کے لئے ذاتی طور پر 4 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایات کی ہیں۔