• news

شمالی وزیرستان ‘ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

بنوں (نامہ نگار)شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ا ہلکارمعمول کے گشت پر تھے کہ تخریب کاروں نے ریموٹ کنٹرول بم گولڈن ایرو سکول میرعلی کی دیوار کے قریب نصب کیا تھا جہاں سکیورٹی کی گاڑی گذرتے ہوئے دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سپا ہی رفیق ،سپاہی عمران اور سپاہی عطاء الرحمن شدید زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن