• news

نصیر آباد: خاتون‘ والدہ اور 4 سالہ بیٹے سمیت قتل‘ شبہ میں شوہر گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)نصیر آباد کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ماں بیٹے اورنانی کو قتل کردیا،ڈیفنس میں ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے مار ڈالا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق گلی نمبر 10میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر تیز دارآلے کے وار کرکے 28سالہ روبی اور اسکے 4سالہ بیٹے ولی عمران کو قتل اورروبی کی والدہ کنیز بی بی کو شدید زخمی کردیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں۔تاہم کچھ دیر بعد زخمی خاتون 56سالہ کنیز بی بی بھی دم توڑگئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کا شوہر عمران ایک ہوٹل چلاتا ہے،پولیس نے شک کی بنا پر اسے گرفتار کرلیا۔ دیرینہ دشمنی سمیت قتل کے دیگر محرکات پر تفتیش جاری ہے،عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق جلد ہی ملزموں کو ٹریس کرلیا جائے گا۔ ڈیفنس اے فیز تھری کارہائشی 29سالہ اسامہ رات گئے اپنے دوست جوکہ دیپالپور پولیس میںبطور سب انسپکٹر ڈیوٹی کرتا ہے اور مقتول سے ملنے کے لیے اپنے ساتھی زبیر کے ہمراہ گاڑی میںآیااور اس کے گھر کے سامنے کھڑی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو اس میں بیٹھاکر باتو ں میں مصروف تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔اسامہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست اسد انگلی پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹر اسامہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اور اس کے ساتھی کی مرہم پٹی کر دی گئی ۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی بعد ازاں نعش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے شک کی بنا پر سب انسپکٹر اسد وٹو کو حراست میں لے لیااور اردگرد عمارتوں پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس سے ملزموں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن