• news

صحافیوں کو بہاولپور کے مدرسے کا دورہ کرایا گیا‘ جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار ینا حقائق کے منافی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد، لاہور (ایجنسیاں ، نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میںکہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ ہوا۔ حکومت نے کچھ اقدامات کئے ہیں مزید بھی کرے گی۔ بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیاگیاہے۔ بھارت اس مدرسے سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا تھا۔ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ مدرسے کا کشمیر میں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیا نمائندگان کو مدرسہ جامعہ الصابر اور جامہ مسجد سبحان اللہ کا دورہ کرایا گیا۔ ڈی سی بہاولپور شوزب سعید نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی۔ ڈی سی بہاولپور نے بتایا کہ مدرسے میں 650 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ 150 سے زائد اساتذہ اور سٹاف یہاں رہائش پذیر ہے، زیرتعلیم طلباء کی رہائش بھی مدرسے میں ہی ہے، ادارے میں صرف درس و تدریس ہوتیہ ے جسے کالج یا یونیورسٹی سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔ شوزب سعید نے بتایا جامعہ ٹریننگ یا کسی بھی طرح کی تربیت کے حوالے سے کوئی سہولت موجود نہیں۔ جامعہ میں مسجد کھیل کا میدان اور کچن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن