بھارتی آرمی چیف پاکستان دشمنی چھوڑ کر جنرل باجوہ کا امن وژن فالو کریں: فوجی ترجمان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کے وڑن کی تقلید کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی ترک کرنی ہو گی۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں۔ بہتر ہے بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کے جنرل باجوہ کے وڑن کو فالو کریں۔میجرل جنرل آصف غفورنے کہا جنرل باجوہ کے وژن کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی کو "ان فالو" کرنا ہو گا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے پاکستان بھارت کشیدگی پر کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی اور سرحدی صورتحال سے متعلق رابطے میں رہے گا۔ پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا جنگ مسلط کی گئی تو جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ بھارت عالمی سرحد پر کوئی کارروائی کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ کرائسز مینجمنٹ سیل ایمرجنسی حالات کیلئے بنایا جارہا ہے جو صورتحال پر نظر رکھے گا۔ پاکستان کے دوست ممالک سے رابطے جاری ہیں۔