• news

فتح کا موسم آگیا: مریم نواز، عمران کی انا نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ ہے: مریم اورنگزیب

لاہور(نیوزرپورٹر)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا علاج نویں روز بھی جناح ہسپتال میںجاری رہا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے علاج کے سلسلے میں اپنی سفارشات ایوان وزیراعلیٰ کو بھجوا دیں ہیں سفارشات میں میڈیکل سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس لگائی گئیںاور کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کا فیصلہ خاندان والوں نے کرنا ہے، سابق وزیراعظم کو مزید کتنے دن ہسپتال میں رکھنا ہے، رپوٹس دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب نواز شریف دل کے مرض کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جناح ہسپتال پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بہتر معلومات پرنسپل عارف تجمل ہی دے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز روزانہ گھر سے نواز شریف کے لئے کھانا لاتی ہیں۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا نواز شریف عارضہ قلب سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں، انجیو گرافی کے حوالے سے جیسے کہا جائے گا ویسے کریں گے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی انا، ضد اور عناد پر پنجاب حکومت علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری عمران نیازی پرہوگی۔ نوازشریف کو جس طرح کی ہسپتال کنڈیشنز میں رکھا گیا وہ ان کی صحت کے لئے مضر ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ فتح کا موسم آگیا ہے۔ شہبازشریف کی رہائی سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ ان شاء اللہ اچھا وقت بھی جلدی آئے گا وقت گزر جاتا ہے سچ سامنے آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن