• news

نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ ،ایئر فورس اکیڈمی پشاور کے ایم حمزہ نے جیت لی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ائرفورس اکیڈمی پشاور کے ایم حمزہ نے پی اے ایف ہی کے حذیفہ زاہد کو شکست دے کر انڈر15 بوائز نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں پی اے ایف اکیڈمی پشاور کے ایم حمزہ نے پی اے ایف اکیڈمی ہی کے حذیفہ زاہد کے خلاف گیارہ آٹھ پندرہ تیرہ اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کی ۔نڈر 13 کے فائنل میں پی اے ایف کے سخی اللہ ترین نے عبداللہ نواز کے خلاف گیارہ نو گیارہ آٹھ تین گیارہ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی جبکہ انڈر11 کے فائنل میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب نے پی اے ایف ہی کے عبداللہ زمان کے خلاف گیارہ ایک گیارہ ایک اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی ۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں گرلز کے دو اور بوائز کا ایک ایونٹ منعقد ہواگرلز ایونٹ واپڈا کی کومل خان کے نام رہا جبکہ بوائز میں ایم حمزہ بازی لے گئے۔ ایم پی اے وزیرزادہ نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کے انعقاد پر سکواش لیجنڈ قمرزمان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح سکواش کے فروغ وترقی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن