• news

نیب کے بعض اقدامات آئین کے خلاف ہیں: زلفی بخاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کر دی تھی۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے پر مختلف معاہدوں پر دستخط اور قیدیوں کو رہا کروایا۔ گیا میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پچھلی حکومتوں کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر رہی ہے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر قرض لیں گے او پی ایف کی تمام ہاؤسنگ سکیمیوں کو فعال کر دیا گیا ہے پانچ ماہ کے عرصے میں 20 ہزار پاکستانیوں کو قطر بھجوا دیا۔ میڈیا کے حوالے سے مشکل وقت ہے تاہم مالکان سے رابطے میں ہیں پی آئی اے منافع بخش ادارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز شریف ضمانت پر ہیں کیس چلتے ہیں وہ کئی مقدمات میں مطلوب ہیں ۔ علیم خان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ نیب کے بعض اقدامات قانون اور آئین کے منافی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن