مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس سے لوگوں کو خدشہ ہے، بڑی مصیبت آنے والی ہے، حکومت گھبراہٹ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے: عمر عبداللہ
سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہروں، قصبوں میں خوف و ہراس سے لوگوں کو خدشہ ہے کوئی بڑی مصیبت آنے والی ہے،حکومت گھبراہٹ ختم کرنے کے اقدا مات کرے۔،گوں نے خوراک اور ایندھن کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے گھبراہٹ کی ایک وجہ بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں بھی ہیں امید ہے انتظامیہ میں سے کوئی ہماری بات سن رہا ہوگا لوگوں کی گھبراہٹ کو ختم کرنے کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں۔