• news

ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو ویٹو کی دھمکی دیدی

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے قومی ایمرجنسی کے اعلان کو روکنے کی کوشش کی تو وہ کانگرس کی اس کوشش کو ویٹو کردیں گے۔وائٹ ہائوس میں رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے ایمرجنسی کے اعلان کے بارے میں دیئے بیان اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈ مختص کرنے کے اپنے حق کا بھرپوردفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا میں اسے ویٹو کروں گا؟سو فیصد ۔سوفیصد انہوں نے کہا کہ میں یہ خیال نہیں کروں گا۔کہ اس سے ویٹو کا استعمال شروع ہوجائے گا۔ہمارے پاس بہت سے لوگ ہیں جو سرحدی سلامتی چاہتے ہیں۔اس لیے میں کانگرس کی کوشش کو ویٹو کردوں گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا۔ کہ کانگرس میں ریپبلک ارکان بھی ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمیںسرحدی سلامتی کی ضرورت ہے ہمیں دیوار کی ضرورت ہے میرا خیال ہے کہ یہ ڈیموکریٹس کے لیے بہت بڑا موضوع ہے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے پندرہ فروری کو قومی ایمرجنسی کا اس وقت اعلان کیا تھا جب کانگرس نے دیوار کی تعمیر کیلئے کم اخراجات کا بل منظورکیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن