چین میں کان کنوں کی بس کو حادثہ، 20 ہلاک
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ڑنہوا' کا حوالہ دیا اور بتایا کہ ’اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا۔جب کان کن سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مذکورہ حادثہ ہفتے کی صبح پیش۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں 15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 5 کان کن زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 زخمی کان کن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بتایا گیا کہ حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تاہم رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ’مائن‘ کون سی تھی۔ چین کی کانوں میں خطرناک حادثات عام ہیں جہاں کوئلے کی پیداواری حالات میں بہتری کی کوششوں اور غیر قانونی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود حفاظتی حالات ابتری کا شکار ہیں۔