• news

ملتان، مظفرگڑھ میں بھی صحت کارڈ شروع کئے جائیں: عبدالصمد شکوری

لاہور (پ ر) ڈاکٹر عبدالصمد شکوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں صحت عامہ کے سب سے بڑے صحت سہولت پروگرام کا آغاز خوش آئند ہے حکومت پنجاب کے اضلاع مظفر گڑھ اور ملتان کے علاقہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی صحت کارڈ شروع کئے جائیں کیونکہ لاہور میں بڑے ہسپتال ہیں جن میں غریب اور عام آدمی سہولت ے سکیں کئی افراد ایسے ہیں جو دوائیں نہیں لے سکتے لاہور جیسے شہر میں دل کے امراض ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے پی آئی سی میں ایک سال کے درمیان مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر عبدالصمد شکوری نے مزید کہا کہ ہیلتھ کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے لئے خود کو بدلنا تو ہو گا مگر نظام ریاست مدینہ جیسا ہونا چاہئے نظریہ پاکستان نظریہ اسلام ہے ریاست مدینہ ہماری نشان منزل ہونی چاہئے ہر پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لئے کوشش کا عہد کرے بھارتی حملے کا جواب دینے کے لئے پاک فوج کو اختیار خوش آئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن