• news

یونیسکو سٹی کے وفد کی میئرلاہور کرنل (ر)مبشر جاوید سے ملاقات

لاہور(نیوزرپورٹر)لارڈمیئر لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید سے آج ٹائون ہال میں یونیسکو سٹی کے دو رکنی وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر آف ایکسٹرنل افیئر مارک ایس گیرٹ اور کلچر ایڈوائزر پاکستان امجد پرویز موجود تھے ۔وفد نے بتایا کہ یونیسکو سٹی نے برارڈفورڈیونیسکو سٹی کے نام سے دفتر قائم کیا ہوا ہے۔ اب تک 11شہر یونیسکو سٹی آف فلم کا حصہ بن چکے ہیں ۔ مارک ایس گیرٹ نے میئر لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید سے لاہور کو بھی براڈ فورڈ یونیسکو سٹی آف فلم کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں لاہور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو یونیسکو سٹی آف فلم میں باقاعدہ طور پر ٹریننگ دی جائے گی۔میئر لاہور نے کہا کہ لاہور ایک ثقافتی و تاریخی شہر ہے اور ہم اپنے شہر کی ترقی کے لئے کسی بھی ملک اور شہر سے معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔مزید برآں میئر لاہور نے بتایا کہ لاہور یونیورسٹی اور یونیسکو سٹی آف فلم کا ایک بڑا وفد جلدمئیر آفس آئے گا اور اس معاہدے پر حتمی فیصلے کئے جائیں گے میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے جی ٹی روڈ شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ سمن آبادزون اسکواڈ نے کریم مارکیٹ ،اقبال ٹائون سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے ایبک روڈ، کریم پارک سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن