• news

نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، ضمانت کی امید ہے: مریم نواز

اسلام آباد، لاہور (وقائع نگار، نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ دن بارہ بجے فیصلہ سنائے گا۔ نواز شریف کاجناح ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ تاہم سابق وزیراعظم کی انجیوگرافی کا مسئلہ ابھی حل طلب ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی نیا قدم اٹھانے سے گریزاں ہے جبکہ محکمہ داخلہ کا یہی مو¿قف ہے کہ میڈیکل بورڈ اپنی مرضی سے علاج جاری رکھ سکتا ہے۔ گزشتہ روز بھی مریم نواز اپنے والد کی عیادت کیلئے ہسپتال آئیں اور اپنے والد سے پارٹی امور اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے جو الزام لگایا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر حکومت کا 28 کروڑ روپے لگا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ ہی بولا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت کیلئے جو بورڈ بنایا گیا ہے اس میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل ہیں۔ ان کا یہی کہنا ہے میڈیکل بورڈ نواز شریف کی اینجیوگرافی کا معاملہ کیوں لٹکا رہا ہے۔ آن لائن کے مطابق مریم نواز نے نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ حق میں آنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی ضمانت کے فیصلے کی پوری امید ہے، ان شاءاللہ خیر ہوگی۔
نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن