اخوان المسلمون کے قیدیوں کی رہائی تک بات چیت نہیں ہو گی: اردگان کا احتجاج
انقرہ (انٹرنیشل ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے اخوان المسلمون کے 9 کارکنوں کو سزائے موت دینے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این ترکی‘ کو انٹرویو میں صدر طیب اردگان نے پراسیکیوٹر جنرل کے قتل کے جھوٹے الزام میں اخوان المسلمون کے 9 نوجوانوں کو سزائے موت دینے پر احتجاج کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ترک صدر نے کہا کہ 9 نوجوانوں کا عدالتی قتل کیس کسی صورت قبول نہیں، مصر میں عدالتیں، انتخابات اور انصاف آزاد وشفاف نہیں بلکہ طاقت کے ایک مرکز کی مرہون منت ہیں، اسی وجہ سے میں مصر کے مطلق العنان صدر سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتا۔